خواتین سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو افراد پولیس کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں میں سیکیورٹی گارڈز اور انچارج مناظر حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو افراد غلام شبیر اور امجد علی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی عملے نے صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے سیکیورٹی عملے کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں، لواحقین اور خصوصاً خواتین کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے سیکیورٹی عملے کو ہسپتال کے نظم و ضبط اور تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments