عمر لڑکی کو ورغلا کردفتر میں لے کر زبردستی زیادتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 15 سالہ کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر ورغلا کر ایک دفتر میں لے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ 90شمالی کا رہائشی علی مبینہ طور پر دیہہ کی رہائشی مسماۃ(ع) کو گھر سے ورغلا کر لے گیا اور امیر کالونی، 78 شمالی میں واقع اپنے دفتر پہنچا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق واقعے کے الزامات کی تفتیش اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments