گھر میں گھس کر فائرنگ ، گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح کالونی میں گھریلو تنازع نے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی، مسلح افراد نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر نابالغ کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور فائرنگ کردی، گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان کے نام جلال، دلاور، علی رضا، علی حسن، اشفاق عرف جھگڑ بتائے جاتے ہیں جنہوں نے دو نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوکر نابالغ حمزہ سلطان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، مزاحمت پر جلال نے مبینہ طور پر بلال پر فائرنگ کردی جس سے گولی بائیں بغل کے نیچے لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا پولیس نے واقعے پر نامزد اور نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments