بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار

ملزم کو ہتھکڑی لگائے بغیر لاہور ٹیسٹ کے لئے منتقل کیا جا رہا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے سنگین مقدمے میں گرفتار ملزم محمد افضل پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث حراست سے فرار ہوگیا، ذرائع کے مطابق سنگین مقدمے میں گرفتار ملزم کو لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تھانہ صدر پولیس لاہور لے جا رہی تھی، تاہم مبینہ طور پر ملزم کو ہتھکڑی لگائے بغیر منتقل کیا جا رہا تھا۔ تھانہ لکسیاں کے قریب پولیس اہلکار کھانے کے لیے رکے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا واقعے کے بعد پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واقعے میں پولیس اہلکاروں کی غفلت اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...