نوجوان پراسرار طور پر لاپتا ، کوئی سراغ نہ مل سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قاسم پارک سے 19 سالہ نوجوان شاہ زیب حذیفہ کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔
اہلخانہ کی جانب سے دوستوں، عزیز و اقارب اور مختلف مقامات پر تلاش کے باوجود نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ درخواست گزار محمد اسامہ انور کے مطابق اس کا چھوٹا بھائی شاہ زیب حذیفہ جمعرات کو سہ پہر تقریباً 4 بجے قاسم پارک گلی نمبر 2 میں واقع گھر سے نکلا تھا، تاہم گھر سے نکلنے کے بعد اس سے رابطہ نہ ہوسکا جبکہ اس کا موبائل فون بھی گھر میں موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments