سابقہ بیوی کو ساتھ لے جانے کی کوشش، مزاحمت پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابقہ بیوی کو ہمراہ لے جانے کی کوشش، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت پر اسے مارپیٹ کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں محنت کش خاتون زاہدہ پروین کو اس کے سابق شوہر ارسلان نے پانچ سال قبل طلاق دی تھی، جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے عزیز بھٹی ٹاؤن میں تندور چلا رہی ہے ۔ گزشتہ روز زاہدہ اپنے تندور پر موجود تھی کہ ارسلان مبینہ طور پر 30 بور پسٹل سے مسلح ہوکر محمد توقیر اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ وہاں پہنچا، ملزمان نے زاہدہ کو بازو سے پکڑ کر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ خاتون کے انکار پر مبینہ طور پر مارپیٹ شروع کردی گئی، جس پر زاہدہ بھاگ کر سامنے واقع ہمسائے کے گھر میں پناہ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع کا معائنہ کیا۔ اور ارسلان، محمد توقیر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments