گھریلو تنازع پر والدہ بیٹے کو چھڑا تے سوٹالگنے سے جاں بحق
رسولاں بی بی کو الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے وجھ سیم میں گھریلو تنازع نے ایک جان لے لی، پولیس کے مطابق حافظ عمر فاروق اپنی والدہ رسولاں بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ محمد رضوان، خضر حیات اور وسیم عباس مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوگئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، والدہ بیٹے کو چھڑانے کے لیے آگے بڑھی تو خضر حیات نے سوٹے کے وار کیے جو اس کے دائیں بازو پر لگے ، بعدازاں محمد رضوان کے مبینہ وار سے بھی وہ زخمی ہوکر گرگئی، ورثاء کے مطابق واقعے کی وجہ قریبی رشتہ داروں کی خواتین کے درمیان ہونے والی لڑائی کا رنج تھا، جس کے بعد دونوں زخمیوں کا ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا سے طبی معائنہ کرایا گیا، جہاں سے رسولاں بی بی کو مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا۔ جہاں وہ انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments