15 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی پر مقدمہ درج

15 سالہ  لڑکے سے جنسی  زیادتی پر مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر دھمکیاں، بلیک میلنگ اور خوف میں مبتلا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے چار نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 ایف آئی آر کے مطابق گلشن کالونی بھلوال کے رہائشی 15 سالہ احتشا م کوتقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ملزم سمیع اﷲ موٹرسائیکل پر چک نمبر 7 شمالی میں عبدالرحمن کے گھر لے گیا، جہاں دیگر ملزمان کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی ملزم مبینہ طور پر لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کے لیے آیا اور انکار پر اسے تھپڑ مارے ، جس کے بعد خوف زدہ لڑکے نے روتے ہوئے مبینہ طور پر تمام صورتحال اہل خانہ کے سامنے بیان کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...