سنگین وارداتوں میں ملوث16 رکنی خطرناک گروہ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 51 لاکھ 80 ہزار سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری \"کلین اپ آپریشن\" میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ماہِ اگست کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 7 خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتارکر کے 16 ملزمان کو گرفتارکر لیا ان ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 51 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ، اسی طرح پولیس نے ماہِ اگست کے دوران اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے کیٹیگری اے میں مطلوب 42 جبکہ کیٹیگری بی میں مطلوب 294 اشتہاری مجرمان کو گرفتاری کیا،منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 114 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد آئس، 15 کلو سے زائد چرس، 2 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 164 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments