دفاتر میں تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
کرپشن میں ملوث سرکاری افسر یا اہلکار کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، رشوت ستانی اور غریب و بے سہارا شہریوں کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگوا کر تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکار نہ صرف اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوئے گا بلکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن سمیت متعلقہ اداروں کے ذریعے فوری قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے تمام محکموں کے سربراہان کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام سرکاری دفاتر میں اپنے جائز کاموں کے لیے آتے ہیں انہیں بلاوجہ پریشان کرنا، غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرنا، فائلیں روکنا یا رشوت کے لیے مجبور کرنا ناقابل برداشت جرم ہے ایسے عناصر کو کسی رعایت کے بغیر قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ضلع میں کرپٹ اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments