گداگری، تجاوزات اور بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ

 گداگری، تجاوزات اور بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ

سمگلنگ اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، غیر قانونی پٹرول پمپس اور سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ، اہم شاہراہوں کی چیکنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، گداگری، تجاوزات، سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، عوامی آگاہی مہم، شجرکاری اور ستھرا پنجاب کے اقدامات پر بھی متعلقہ محکموں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ غیر قانونی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ، سمگلنگ، تجاوزات اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں صاف، محفوظ اور منظم ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک     قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں میں قوانین کی پابندی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...