لٹریسی پروگرام کے سلسلے میں باقاعدہ امتحان کا انعقاد
پروبیشن پر رہا ہونے والے 25 افراد کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدشرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام لٹریسی پروگرام کے سلسلے میں باقاعدہ امتحان کا انعقاد کیا گیاامتحان ڈسٹرکٹ کورٹس سرگودھا میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر اسلم اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔لٹریسی پروگرام کا بنیادی مقصد پروبیشن پر رہا ہونے والے افراد کی اصلاح و فلاح کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے ۔پروگرام کے تحت پروبیشن پر رہا ہونے والے 25 افراد نے باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد امتحان میں شرکت کی اور کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے افراد کی مثبت اصلاح اور معاشرے میں بہتر انداز سے بحالی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے زیر اہتمام پروبیشن پر رہا افراد کی اصلاح، فلاح اور تعلیم کا سلسلہ پروبیشن آفس، ڈسٹرکٹ کورٹس سرگودھا میں مسلسل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments