مفت بجلی سے مافیا کی عیاشیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا، ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 90 ہزار گاڑیاں 220 ارب روپے کا مفت پٹرول 550 ارب کی مفت بجلی غریب ملک پر مسلط مافیا کی عیاشیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
جو غریبوں سے پولیس کے چالانوں بجلی گیس کی مد میں فکس ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا پروٹوکول کوٹھیوں کے اخراجات اور الاؤنس اور دیگر اخراجات کا کچھ معلوم نہیں ہے ۔اب آئی ایم ایف سے پوچھنا یہ ہے کہ جو ہر روز حکمران آپ کا نام لے کر غریبوں پر مختلف قسم کے ٹیکس عائد کر رہے ہیں کیا وہ ان غریبوں نے لیے ہیں لہذا ہونا تو یہ چاہیے کہ جو قرض یا امداد پاکستان کو دی جائے وہ ان حکمرانوں کی بجائے متعلقہ ادارے جس مد میں قرض یا امداد دی جائے اس کو خود خرچ کریں تاکہ رقم صحیح جگہ خرچ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments