ڈیرے سے 5 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی نسل کی گائے چوری

ڈیرے سے 5 لاکھ روپے مالیت  کی قیمتی نسل کی گائے چوری

شاہ پور صدر (نامہ نگار)نامعلوم چور کاشتکار کے ڈیرے سے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی نسل کی گائے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔محمد فیاض ولد محمد حیات سکنہ واڈھی نے پولیس تھانہ شاہ پور صدر کو رپورٹ درج کرائی کہ اس نے اپنے مویشی ڈیرے پر باندھے اور گھر چلا گیا۔ صبح واپس آیا تو ایک قیمتی نسل کی گائے غائب تھی۔ اردگرد تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گائے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...