قانون دان غلام صفدرسلیمی کے چیمبرپر محفل میلاد کا انعقاد
بھلوال(نمائندہ دنیا)ہرسال کی طرح اس سال بھی معروف قانون دان چوہدری غلام صفدرسلیمی ایڈووکیٹ کے چیمبرپر محفل میلاد کا انعقادکیا گیا۔
جس میں وکلاء برادری سمیت دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیل کے مطابق تحصیل کورٹس بھلوال میں چوہدری غلام صفدرسلیمی ایڈووکیٹ کے چیمبر پر ایک محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مہر سرورہرل ایڈووکیٹ صدر بارایسوسی ایشن بھلوال،جنرل سیکرٹری سید مکرم انجم شیرازی ایڈووکیٹ،میاں خالد محمود آرائیں ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرطارق محمودخان،محمد اسلم شاد،مہر محمد سلیم،عبدالوحید آرائیں،چوہدری محمد اُسامہ صفدرسلیمی،ملک احسن،رانا محمد اسماعیل رشید سمیت صدر بارایسوسی ایشن بھلوال و جنرل سیکرٹری سمیت دیگروکاء برادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر دعاکی گئی کہ اللہ تعالی چوہدری غلام صفدرسلیمی ایڈووکیٹ کو اجر عظیم عطاء فرمائے انکوصحت وتندرستی والی زندگی عطاء فرمائے محفل میلاد کے اختتام پر تمام شرکاء کو لنگر کروایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments