عام شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب نہیں ہو رہا،نذیر گجر

عام شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹا  دستیاب نہیں ہو رہا،نذیر گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری نذیر گجر نے آٹے کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ حکومتی ایس او پیز اور مقررہ نرخوں کی مبینہ خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

 جبکہ عام شہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب نہیں ہو رہا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے جبکہ 10 کلو کا تھیلا 1100 روپے مقرر کیا گیا ہیں۔ مگر مقررہ نرخ پر آٹا تلاش کرنے کے باوجود شہریوں کو آٹا نہیں مل رہا، آٹا ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے ، اسے نایاب کرنا اور مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انتظامیہ فوری طور پر مارکیٹوں، فلور ملز اور ڈیلرز کی چیکنگ کرے ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...