جھاوریاں پولیس کی کارروائی، 45 لیٹر شراب برآمد، دو ملزمان گرفتار

جھاوریاں پولیس کی کارروائی، 45  لیٹر شراب برآمد، دو ملزمان گرفتار

شاہ پور صدر (نامہ نگار)پولیس تھانہ جھاوریاں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی،

 دو ملزمان سے مجموعی طور پر 45 لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد شمشاد تلی نہر پل شاکر والی پر شراب سے بھرا کین لیے سواری کے انتظار میں کھڑا ہے ۔ پولیس نے فوری ریڈ کیا تو ملزم کین اٹھا کر فرار ہونے لگا، تاہم تعاقب کرکے اسے قابو کرلیا گیا۔ کین کی پیمائش کرنے پر 25 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔،جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے چک موسیٰ موڑ پر چھاپہ مار کر عمر دراز ولد حق نواز کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ جھاوریاں نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...