غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی  زندگی اجیرن بنا دی، شہری راتیں  جاگ کر گزارنے پر مجبور

شاہپور صدر (نامہ نگار) شاہپور صدر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، خصوصاً رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 طویل دورانیے کی بجلی بندش نے گرمی اور حبس میں عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر محنت مزدوری کرنے والا طبقہ رات کو آرام اور نیند کا خواہاں ہوتا ہے ، لیکن بجلی کی طویل بندش کے باعث انہیں راتیں جاگ کر گزارنا پڑتی ہیں۔ گھروں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ، جبکہ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی سمیت دیگر روزمرہ امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ، جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ گرمی کے موسم میں رات کے وقت بجلی کی بندش سے خصوصاً کم آمدنی والے اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے واپڈا اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری سکون کی نیند سو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...