پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بیورو کریسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرگودھا کے ڈویژنل راہنما دامن مہاڑ کی ممتاز سیاسی و عوامی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی رائے کا احترم کرتی ہے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی صورت میں بیورو کریسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔
اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاون جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو صاف اور شفا ف بنانے کیلئے جمہوری روایات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے ووٹ کو عزت دو کے دعوے داروں نے وادی کشمیر میں عوام رائے کی دھجیاں اڑا کر جمہوری روایات کو پاش پاش کیا ۔ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے ۔ پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں کسی کو بھی مش کشمیر کی روائت دہرانے کی اجازت نہیں دے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments