کالاباغ میں ٹی سی ایف سیکنڈری سکول کے زیراہتمام جشن میلادالنبی
کالاباغ (نمائندہ دنیا) کالاباغ میں ٹی سی ایف سیکنڈری سکول کے زیراہتمام جشن میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اس بابرکت تقریب کا مقصد طلباء میں اسلامی تعلیمات اور محبت رسول ﷺ کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طلباء نے انتہائی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ، اسوہ حسنہ اور تعلیمات نبوی پر روشنی ڈالی اور آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا۔اسکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ٹی سی ایف سکول میں تعلیم کو صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود نہیں رکھا جاتا، بلکہ طلباء کی ذہنی، اخلاقی اور روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔تاکہ وہ معاشرے کے ایک مفید اور باکردار شہری بن سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments