شہری اور نجی کمپنی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی سے محروم
عدنان کے گھر کے تالے توڑ کر چور 17 لاکھ کے طلائی زیورات لے گئے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) مختلف وارداتوں میں شہری اور نجی کمپنی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، قیمتی سامان اور دیگر املاک سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رزاقیہ کالونی کے رہائشی عدنان کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 17 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے ۔ ایک اور واردات میں نامعلوم چوروں نے ایک نجی انٹرنیٹ کمپنی کی تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی فائبر تار چوری کر لی۔اسی طرح نامعلوم چور مظہر اقبال کی تین بکریاں، جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، چوری کر کے لے گئے ۔متاثرہ افراد کی درخواستوں پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments