مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ،حافظہ ضیاء الرحمن
بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری حافظہ ضیاء الرحمن رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ماہِ آزادی قومی اتحاد اور تجدیدِ عہد کا پیغام ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماہِ آزادی ہمیں قیامِ پاکستان کے عظیم مقصد اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ آزادی ایک عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ ہم سب پر ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام، عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دیتی رہی ہے ۔ موجودہ دور میں بھی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان نسل کو تحریکِ پاکستان، نظریہ پاکستان اور آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانا بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ماہِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments