ریسکیو 1122 ہسپتال کے اشتراک سے مریضوں کے انخلاء کی مشق

ریسکیو 1122 ہسپتال کے اشتراک سے مریضوں کے انخلاء کی مشق

مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں کو بحفاظت منتقل کرنا تھا

بھلوال (نمائندہ دنیا)مقامی ہسپتال بھلوال میں ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام ہنگامی انخلاء کی مشق ریسکیو 1122 اور مقامی ہسپتال بھلوال کے اشتراک سے مریضوں کے ہنگامی انخلاء کی مشترکہ مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ مشق تحصیل انچارج ریسکیو 1122 محمد ارشد اور انچارج نوید ہسپتال بھلوال ڈاکٹر نوید ستار صاحب کی مشترکہ نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں ریسکیو 1122 اور ہسپتال کے اسٹاف نے بھرپور حصہ لیا۔مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصاً آتشزدگی کے دوران مریضوں کو بروقت اور بحفاظت منتقل کرنے ، باہمی رابطے کو مؤثر بنانے اور ہنگامی رسپانس کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...