بلدیاتی انتخابات میں چار مہینوں کی تاخیر افسوسناک ،شہری اتحاد
الیکشن کمیشن کو مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر اداروں کو فعال بنانے پر توجہ دینا ہوگی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید چار مہینوں کی تاخیر افسوسناک ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر بلدیائی اداروں کو فعال بنانے پر توجہ دینا ہوگی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران شہری اتحاد کے راہنما نے کہا کہ پنجاب میں آخری باربلدیاتی انتخابات 2015 میں ہوئے تھے جن کی مدت 2021کے اوائل میں ہی ختم ہو گئی تھی، اور گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں سے پورے صوبے میں بلدیاتی نظام معطل یا غیر فعال ہے سوجسے فی الفور بحال کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کی نئی راہ ہموار ہو رہی ہے تو بلدیاتی انتخابات کے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا کوئی جواز باقی نہیں اس لئے فی الفور پولنگ کی تاریخ اور انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments