ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا 16کروڑ کے منصوبے کا جائزہ

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا 16کروڑ کے منصوبے کا جائزہ

منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ،گراؤنڈ میں گھاس لگانے کا کام جاری

شاہپور صدر (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا خاور بشیر احمد نے ممتاز اسٹیڈیم شاہپور صدر کا اچانک دورہ کیا اور 16کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے جاری منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس عمران بگھور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممتاز اسٹیڈیم میں ملٹی پرپز گراؤنڈ، والی بال گراؤنڈ، اوپن جم، لائٹس سے مزین جوگنگ ٹریک، بچوں کے لیے پلے ایریا، پویلین بلڈنگ، سیٹنگ اسٹیپس، پارکنگ ایریا اور دکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ منصوبہ تقریباً تکمیل کے مرحلے میں ہے ، جبکہ گراؤنڈ میں گھاس لگانے کا کام جاری ہے اور جڑی بوٹیوں کا بھی جلد خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ممتاز اسٹیڈیم کا افتتاح اکتوبر میں متوقع ہے ، جس سے شہریوں کو کھیلوں اور تفریح کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ 2027 میں مکمل ہونا تھا، تاہم سردار محمد عاصم شیر میکن کی خصوصی کاوشوں سے اسے مقررہ مدت سے تقریباً ایک سال قبل مکمل کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...