لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا، کلور کوٹ بار

لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا، کلور کوٹ بار

ایس ڈی او واپڈا نے اعلیٰ حکام سے بات کرنے اوت مسئلہ حل کرانیکی یقین دہانی کرائی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ خاص طور پر رات کیوقت بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات رانا ابوحریرہ ایڈوکیٹ ،رانا محمد خالد صدر تاجران کی ایس ڈی او واپڈا سے ملاقات میں کہی۔ بار ایسو سی ایشن کلورکوٹ کے ممبر رانا ابوحریرہ ایڈوکیٹ صدر تاجران کلورکوٹ رانا محمد خالد۔رانا فاروق ایڈوکیٹ،رانا طارق ایڈوکیٹ نے ایس دی او واپڈا کلورکوٹ سے کلورکوٹ شہر او رگردونواح کے علاقوں میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ خاص طور پر رات کیوقت بجلی کی بندش پر اپنے شہریوں عوام کے تحفظات سے اگاہ کیا اور ایس ڈی او واپڈا کو کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے پہلے عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں اوپر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام بہت پریشان ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ایس ڈی او واپڈا نے اعلی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...