گالم گلوچ و تشدد کا نشانہ بنانے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ساہیوال میں مبینہ طور پر چھت سے جھانک کر خواتین کو دیکھنے اور بعد ازاں گالم گلوچ و تشدد کا نشانہ بنانے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شازیہ بی بی اپنی بیٹی نازیہ بی بی سے ملنے پیر شاہیاں ساہیوال گئی ہوئی تھی، جہاں مبینہ طور پر جاوید، نعیم، حاجی حسنین اور اسد اﷲ کو چھت پر کھڑے ہوکر تانک جھانک کرتے دیکھامنع کرنے پر ملزمان چھت سے نیچے آئے اورگالم گلوچ شروع کردی ،اور خواتین کو ہراساں کیا،جس پر چاروں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments