تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں سلنڈرزرکھنے پر مکمل پابندی کے بعد بھی استعمال جاری

تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں  سلنڈرزرکھنے پر مکمل پابندی  کے بعد بھی استعمال جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں پبلک و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں سی این جی /ایل پی جی سلنڈرزرکھنے پر مکمل پابندی کے بعد چلائی گئی۔

 خصوصی مہم سست روی کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ضلعی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع کے مطابق پابندی اور حالیہ کاروائی کے باوجود کالجز اور سکول کی زیادہ تر پک وینز اور دیگر وہیکلز میں سی این جی یا ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں، جو آئندہ سردیوں میں ممکنہ حادثات ،جانی و مالی نقصانی کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں، جس پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ڈی آر ٹی ایز کو سرکاری و پرائیویٹ سکول و کالجز وین سے فوری طور پر سلنڈر ز اتروا کرجلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...