مصنوعی نسل کشی ،3 غیر رجسٹرڈ سیمن ڈوز برآمد

مصنوعی نسل کشی ،3 غیر رجسٹرڈ سیمن ڈوز برآمد

موٹرسائیکل کو روک کر پوچھ گچھ کی توبیگ سے 2 لیٹر لیکوئڈ نائٹروجن کے کنٹینر ملے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک کی فیلڈ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی نسل کشی کے لیے استعمال ہونے والی 3 غیر رجسٹرڈ سیمن ڈوز برآمد کرلیں، اور ملوث شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ڈاکٹر محمد فاروق اور اظہر حسین فیلڈ وزٹ کے دوران نواحی لنگر والی کالونی کے قریب ایک شخص موٹرسائیکل کو روک کر پوچھ گچھ کے دوران بیگ سے 2 لیٹر لیکوئڈ نائٹروجن کے کنٹینر اور ان کے اندر موجود 3 غیر رجسٹرڈ سیمن ڈوز برآمد کر لیں مذکورہ شخص محمد عمیر اسد نے مصنوعی نسل کشی کا عمل کرنے کا بتایا، جس پر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق غیر رجسٹرڈ سیمن ڈوز رکھنے اور مصنوعی نسل کشی کی سرگرمی پر پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ  2014 کی دفعات 32 اور 33 کی خلاف ورزی ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...