ڈی پی او کاتھانہ لکسیاں اور پٹرولنگ پوسٹ احمد سلیم شہید کا دورہ
پولیس افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں،ہر شہری قابلِ عزت ہے ،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پولیسنگ کے نظام، سکیورٹی انتظامات اور زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے تھانہ لکسیاں اور پٹرولنگ پوسٹ احمد سلیم شہید کا دورہ کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک پر زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مقدمات کی جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے محرر کو تھانہ کا ریکارڈ مکمل رکھنے اور سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تھانہ میں آنے والا ہر شہری قابلِ عزت ہے ، پولیس افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments