اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، میونسپل کمیٹی اور چلڈرن پارک پپلاں کادورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، میونسپل کمیٹی اور چلڈرن پارک پپلاں کا تفصیلی دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور نصب حفاظتی آلات کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، مردانہ وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے روم کا معائنہ کرنے کے ساتھ ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملنے والی طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی اور چلڈرن پارک پپلاں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری رنگ و روغن کے کام، پودوں کی دیکھ بھال، جھولوں کی مرمت اور صفائی کے انتظامات کو تفصیلی طور پر چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارک کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسر آ سکیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments