پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، پرو وائس چانسلر اور ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف سرگودھا نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
پرو وائس چانسلر اور ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر اعوان نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔*یونیورسٹی آف سرگودھا کے اساتذہ اور عملے نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان کو چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔اور ان کی قیادت، علمی وژن اور انتظامی تجربے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments