ہم سب کی توانائیاں اسلام کے بنیادی عقیدہ کے تحفظ کیلئے وقف ،مشتاق انور

 ہم سب کی توانائیاں اسلام کے بنیادی  عقیدہ کے تحفظ کیلئے وقف ،مشتاق انور

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ادارہ صوت القرآن جوہر آباد کے بانی صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور نے کہا ہے کہ رب کریمؐ نے نبی آخرا لزمان حضرت محمد مصطفے ٰ کو انسانیت کی قیامت تک راہنمائی کیلئے قرآن پاک کی شکل میں ایک جامع اور مکمل ضابطہ حیات دے کر سلسلہ نبوت کوختم کر دیا ۔

س کے بعد عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کی پہچان بن گیا ، اس لئے ہم سب کی توانائیاں اسلام کے اس بنیادی عقیدہ کے تحفظ کیلئے وقف ہیں ۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 7ستمبر 1974کا دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا روشن باب ہے اس تاریخ ساز موقع پر پارلیمنٹ نے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کو آئین پاکستان کا حصہ بنا کر نبوت کے جھوٹے دعوے داروں کے پیرو کاروں کو دائرہ اسلام سے خارج کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...