کوآپریٹو سوسائٹیز کے سرکاری دفتر کا بجلی کا میٹر غائب

کوآپریٹو سوسائٹیز کے  سرکاری دفتر کا بجلی کا میٹر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری کے قریب واقع ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کے سرکاری دفتر کا بجلی کا میٹر غائب ہوگیا۔

 ،بتایا جاتا ہے کہ آزادی چوک پر واقع ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سرگودھا ڈویژن کے دفتر میں پرانی عمارت ختم کرکے نئی تعمیر جاری تھی، اسی دوران سرکاری بجلی کا میٹر غائب ہوگیا۔ محکمہ کے مطابق میٹر کی مالیت پانچ ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ فیسکو کی جانب سے بھی محکمہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ میٹر فیسکو عملے نے اتارا نہیں تھا۔ جس کے بعد سرکاری اثاثے کی گمشدگی پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے میٹر غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...