چور لوہے کا گیٹ، دو عدد گھوڑیاںاور دیگر قیمتی گھریلو سامان چوری کرکے فرار
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں محلہ محمدیہ کالونی کی گلی مسجد مظہر السلام میں ایک ہی گھر میں چوری کی دوسری واردات،نامعلوم چور مکان کے تالے توڑ کر لوہے کا گیٹ، جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
دو عدد گھوڑیاں، پٹھے ، گیس والا چولہا اور دیگر قیمتی گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تقریباً دو ہفتے قبل بھی اسی گھر سے تقریباً 90 ہزار روپے مالیت کا سامان جس میں موٹر پمپ بھی شامل تھا ۔چوری کیا گیا تھاواقعے کی درخواست پہلے ہی تھانہ کندیاں میں جمع ہے تاہم دوبارہ چوری کی واردات پر متاثرہ خاندان اور اہلِ علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار اور چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments