سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز کو وضاحتی لیٹر جاری
سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز کو وضاحتی لیٹر جاری تین سکول ہیڈ سمیت گیارہ اساتذہ اور ایک کلرک کو وضاحتی لیٹر جاری
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سیکنڈری ) سرگودہا کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے بدانتظامی اور ناقص کارکردگی پر سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سرگودہا رانا سجاد نے گورنمنٹ ہائی سکول بھاگٹانوالہ، گورنمنٹ ہائی سکول لکسیاں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 73 جنوبی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سالم سمیت ضلع کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا سکولوں میں صفائی کی ناقص صورتحال۔کوالٹی اف ایجوکیشن کی کمی ۔اساتذہ کو کوڈ آف ڈریسز پر عملدرآمد نہ کرنے ناقص رزلٹ، کلاس رومز میں سہولیات کی کمی، موبائل فون کے استعمال اور غیر حاضری کی بنا پر تین سکول ہیڈ سمیت گیارہ اساتذہ اور ایک کلرک کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ڈی ای او رانا سجاد نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ کو تمام تر توجہ بچوں کے اعلی مستقبل پر دینی ہوگی سکول کی چیکنگ مزید سخت کی جا رہی ہے تاکہ سکولوں میں تعلیمی بہتری لائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments