کندیاں گلی سینما والی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم
کندیاں گلی سینما والی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہمتعفن اور گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گلی سینما والی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم، علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔کندیاں کی گلی سینما والی میں نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہونے کے باعث گندا پانی گلی میں جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا سکاجبکہ تعفن اور گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے شہریوں نے متعلقہ حکام، میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments