گرین بسوں پر پتھراؤ کے واقعات تھم نہ سکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گرین بسوں پر پتھراؤ کے واقعات تھم نہ سکے ، چند روز میں سرکاری بسوں کو نقصان پہنچانے کا تیسرا واقعہ سامنے آنے پر مسافروں کے تحفظ اور سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین بس منصوبہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، تاہم بسوں پر مسلسل حملوں نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کا سراغ لگا کر سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments