منشیات فروش گرفتار 2000 گرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2000 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر میانوالی انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد رئیس ولد شیر محمد سکنہ چاہ میانہ سے 2000 گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میانوالی میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments