خوبصورت شامِ غزل کا انعقاد

خوبصورت شامِ غزل کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کلچرل ونگ کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت شامِ غزل کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران سابق وفاقی وزیرِ مملکت تسنیم احمد قریشی نے ننھے اینکر علی خان کی بہترین پرفارمنس اور صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 50 ہزار روپے نقد اور خصوصی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر علی خان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...