مختلف مقامات پر چھاپے 23 اشتہاری گرفتار

 مختلف مقامات پر چھاپے  23 اشتہاری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سرگودھا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرمزید 23 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا۔

 جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملزم ناصر پٹھان کو گرفتار کر کے 60 لاکھ کے مال مسروقہ میں 11 لاکھ روپے نقدی اور 8 تولہ طلائی زیورات برآمد کر لئے ۔جس کر مجرمان و ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک پر متحرک ہیں جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...