نوجوان کوقتل کرنے کی کوشش، فائرنگ سے زخمی

نوجوان کوقتل کرنے کی کوشش، فائرنگ سے زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بہن کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی رنجش پر 17 سالہ نوجوان کو راستے میں روک کر مبینہ طور پر قتل کرنے کی کوشش، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

نواحی علاقے لوکڑی حطاراں میں غلام حسن موٹر سائیکل پر رکھ چراغاہ سے ویر وال جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے مبینہ طور پر اسے روک کر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوکر موٹر سائیکل سے گر گیا۔ مضروب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ متاثرہ نوجوان کی والدہ آسیہ نورین کے مطابق فائرنگ کی وجہ اس کی بیٹی انبیبہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ہے جو خالد کے خلاف پہلے سے درج ہے ، جبکہ مقدمہ درج ہونے کی رنجش پر ملزمان نے اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...