جانور ہلاک کرنے کے مقدمے میں صلح نہ کرنے پر فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو سال قبل مویشیوں کے باڑے کو مبینہ آگ لگانے اور 6 قیمتی جانور ہلاک کرنے کے مقدمے میں صلح نہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
چک نمبر 27 جنوبی کے رہائشی آصف علی نے پولیس کو بتایا کہ علی حسن نے 4 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اسکے بھائی اسامہ یوسف پر سیدھی فائرنگ کردی۔ اسامہ نے حویلی میں چھپ کر جان بچائی جبکہ شور سن کر گواہ موقع پر پہنچ گئے ، اس دوران ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ آصف علی نے پولیس کو بتایا کہ تقریباً دو سال قبل محمد سرور وغیرہ نے مبینہ طور پر اس کے مویشیوں کے چھپر کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 6 قیمتی جانور ہلاک اور تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments