عوامی سہولت اور شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ، ایڈیشنل کمشنر

عوامی سہولت اور شفافیت کو ہر صورت  مقدم رکھا جائے ، ایڈیشنل کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرگودھا ڈویژن اشفاق الرحمن خان کی زیرِ صدارت وزیراعظم کے فیول ریلیف پیکیج کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔

اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد، عوام کو ریلیف کی فراہمی اور متعلقہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ متعلقہ اضلاع کے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدور بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے ہدایت کی کہ فیول ریلیف پیکیج کے تحت مقررہ طریقہ کار کے مطابق عوام کو سہولت اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو پٹرول پمپس پر انتظامات، آگاہی اور رجسٹریشن کے عمل کی مؤثر نگرانی کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے دوران شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...