بڑی گیارہویں شریف کی ایک پروقار روحانی و مذہبی محفل کا انعقاد

 بڑی گیارہویں شریف کی ایک  پروقار روحانی و مذہبی محفل کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)کندیاں میں سالانہ جشن غوث الوری\' بڑی گیارہویں شریف کی ایک پروقار روحانی و مذہبی محفل کا انعقاد بعد از نماز مغرب تا عشاء برمکان مرحوم قطب الدین ہاشمی مںعقد ہوئی۔

محفل میں تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حافظِ قرآن محمد سفیر احمد نے حاصل کی جبکہ ثنا خوانِ مصطفیٰ میں محمد مزمل چشتی اور دیگر نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے ۔محفل کے دوران خصوصی خطاب واعظِ خوش الحان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خان نے کیا جبکہ خصوصی آمد حضرت علامہ حافظ محمد نذیر اسدی آف پپلاں کی ہوئی محفل کی نقابت محمد سبیح اللہ آف گوجرہ نے کی ، جبکہ پروگرام کی نگرانی حضرت علامہ جعفر محمود ہاشمیبع یاسر محمود ہاشمی نے کی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں کھانا بطور لنگر تقسیم کیا گیا۔تقریب میں اہلِ علاقہ اور عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...