صحافی کی گاڑی سے چور بیٹری، ریڈی ایٹر اور دیگرقیمتی سامان لے گئے
بھلوال (نمائندہ دنیا)سینئر صحافی و صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ بھلوال مرزا محمد اسلم بیگ کی گاڑی سے نامعلوم چور بیٹری، ریڈی ایٹر اور دیگرقیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا واقعہ کے مطابق سینئر صحافی و صدر بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ بھلوال مرزا محمد اسلم بیگ کی گاڑی فرید آ باد کالونی میں حویلی کے اندر کھڑی تھی نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گاڑی کے لاک کھول کرگاڑی سے بیٹری، ریڈی ایٹر دیگر قیمتی سامان جن کی مالیت تقریباً 80ہزار روپے ہے چوری کر کے فرار ہو گئے جس پر مرزا محمد اسلم بیگ نے نامعلوم چوروں کیخلاف تھانہ بھلوال میں درخواست دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments