عوامی خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، طاہر یوسف

 عوامی خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو  مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما و اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

 موجودہ حالات میں سیاسی و معاشی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور قومی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے ان پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد ضروری ہے ۔ طاہر یوسف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...