ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے بھرپورکوشش کرینگے ،ضیاء الرحمن رانا

ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے بھرپورکوشش کرینگے ،ضیاء الرحمن رانا

ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے بھرپورکوشش کرینگے ،ضیاء الرحمن راناصحت،تعلیم میں بہتر سے بہتر اصلاحات کی جائینگی،نمائندہ دنیاسے گفتگو

بھلوال (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن رانانے کہا ہے کہ وزیر اعظمشہبازشریف قائد مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے بھرپورکوشش کرینگے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نہ صرف صوبہ پنجاب کی بہتری کیلئے کوشش کریگی بلکہ تمام صوبوں کی بہتری پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ویژن ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ دنیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کی زیر قیادت پاکستان کے تمام صوبوں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے انشااللہ تعمیری کاموں سمیت صحت،تعلیم اوردیگر شعبہ جات میں بہتر سے بہتر اصلاحات کی جائینگی وفاقی حکومت اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مہنگائی سمیت دیگر مسائل کو قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپورکوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دورحکومت مثالی دوررہا ہے مسلم لیگ(ن) کا جب بھی دورحکومت آتا ہے عوام کیلئے خوشحالی اور ملکی ترقی کا دورثابت ہوتا ہے اس بار بھی انشااللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے یہ دوربھی مثالی دور ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...