سرکاری مٹی چوری کی رپورٹنگ پرمسلح افراد کا نہری عملے پر دھاوا
سرکاری مٹی چوری کی رپورٹنگ پرمسلح افراد کا نہری عملے پر دھاواسرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہری پانی اور سرکاری مٹی چوری کی رپورٹنگ پر مشتعل مسلح افراد کا نہری عملے پر دھاوا، سرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ایک ملازم کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جانے کا سنگین واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق راجباہ ہجن پر موگہ نمبر 8250 کی مرمت کے دوران نہری عملہ سرکاری مٹی چوری کرنے والے شخص تنویر احمد کو پکڑ کر پوچھ گچھ کر رہا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر محمد اکرم کو فون کرکے بلایا، جو چار نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ دو موٹر سائیکلوں پر موقع پر پہنچ گیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر میٹ محمد سلیم اختر اور بیلدار محمد وحید کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں محمد سلیم اختر کو مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تاہم علاقہ مکینوں کی مداخلت پر اسے چھڑا لیا گیا۔ مسلح افراد سب انجینئر اور دیگر سرکاری افسران کے بارے میں بھی پوچھتے اور موقع پر موجود عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments