سابق قائد حزب اختلاف حاجی محمد یونس کی رہائش گاہ پر تقریب لیگی کارکنوں کو مدعو نہیں کیا گیا

سابق قائد حزب اختلاف حاجی  محمد یونس کی رہائش گاہ پر تقریب   لیگی کارکنوں کو مدعو نہیں کیا گیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سابق قائد حزب اختلاف حاجی محمد یونس مرحوم کی رہائش گاہ پر تقریب ہوئی ۔

جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ کے صدر ،ایم پی اے تیمور خان تھے ۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار ،تحصیل جنر ل سیکرٹری رانا اقبال ندیم ،مقامی صدراقبال آصف سمیت کسی مسلم لیگی عہدے دار کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ ان کے سیاسی حریف انجمن تاجران اور سرسبز ٹیم جماعت اسلامی کے تحصیل امیر عمر فاروق تقریب میں موجود رہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ حاجی یونس کے ساتھ چالیس سال سے سیاسی تعلق ہے جسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ملک عطا اﷲ نے شہر کے سیوریج کے مسائل کو تفصیل سے آگاہ کیا اور مکمل سروے کرانے کا مطالبہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...